(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے حکمرانوں پر دہشت گردوں کے آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے کا الزام لگاتے ہوئے آج وارننگ دی کہ اڑي حملے میں 18 جوانوں کا قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور پاکستان کو دنیا میں الگ تھلگ کرکے اکیلے رہنے کو مجبور کر دیا جائے گا۔
مسٹر مودی نے شمالی کیرالہ کے تاریخی شہرقاضی كوڈمیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی کونسل کی میٹنگ میں
مسٹر مودی نے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پہلی بار اڑي کے فوجی کیمپ پر سرحد پار کے دہشت گردوں کے حملے پر ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے ہندستان کی سرزمین سے پاکستان کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حکمرانوں سے پوچھیں کہ ہندستان اور پاکستان دونوں 1947 میں آزاد ہوئے تھے تو پھر آج کیوں ہندستان سافٹ وئیر برآمد کرنے کے لئے جانا جاتا ہے اور پاکستان دہشت گردی کی برآمد کے لیے۔